پولیس اہلکاروں کو رات کے وقت سڑکوں پر موبائل میں نہ بیٹھیں،آئی جی سندھ

15  ‬‮نومبر‬‮  2014

کراچی۔۔۔۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس اہلکاروں کو رات کے وقت سڑکوں پر موبائل میں نہ بیٹھنے کی ہدایت کردی ہے۔سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیرصدارت سینٹرل پولیس ہیڈ آفس کراچی میں اعلیٰ سطح کا محکماتی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، جرائم کے خاتمے کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن اور پولیس موبائل پر حملوں کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اعلیٰ افسران نے پولیس موبائلوں پر حملوں کی وڈیو ریکارڈنگ کا بغور مشاہدہ کیا اور ان کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری پر زور دیا۔اجلاس کے دوران رات کے اوقات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نائٹ پٹرولنگ شیڈول ترتیب دیا گیا جس کے تحت ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی او رات کے اوقات میں گشت کی نگرانی کریں گے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور سڑک پر موجودگی کیدوران اہلکار موبائل میں ہرگز نہ بیٹھیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…