پاکستان میں پہلی دفعہ، وزیراعظم کی بیٹی کو پڑا جھکنا۔ کس معاملے میں اور کس کے آگے؟

12  ‬‮نومبر‬‮  2014

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی چیرپرسن شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

 وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ’’وزیراعظم یوتھ لون اسکیم پروگرام‘‘ سے بطور چیرپرسن استعفیٰ دے دیا ہے جسے انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو بھی بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے استعفے کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف سے بھی مشاورت کی تھی جب کہ ان کا استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس کو بھی موصول ہوگیا ہے جسے وزیراعظم نوازشریف اپنی وطن واپسی کے بعد منظور کریں گے۔

مریم نوازنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ میری ذات بڑی نہیں  بلکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ضروری ہے جسے ہم نے ملک کے کونے کونے میں پھیلا دیا ہے جس سے ملک کے لاکھوں طلبا کو فائدہ ہورہا ہے اس لیے میری وجہ سے اس پروگرام کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ مزید کام کرنا ہے اور میں ان کی سربراہی میں اسی عزم کے ساتھ کام کرتی رہوں گی۔

واضح رہے کہ لاہو ہائی کورٹ میں مریم نواز کی بطور چیرپرسن وزیراعظم یوتھ  لون پروگرام کے خلاف دراخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت نے ان کی تقرری سے متعلق جمعہ تک فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…