اگر آپکو لگتا ہے کہ موٹاپے کے پیچھےصرف زیادہ کھانے کا ہاتھ ہوتا ہے تو آپ غلط ہیں

11  ‬‮نومبر‬‮  2014

لندن: جلد غصے میں آجانا، اکتاہٹ، پریشانیوں میں مبتلا ہونا اور بے آرامی کا شکار وہ انسانی جذبات ہیں جو ایک طرف تو جلد بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں تو دوسری طرف انسانی جسم موٹاپے کا بھی شکار ہوجاتا ہے لیکن ان کا حل بھی موجود ہے جو آپ کو اس خطرناک صورت حال سے بچا سکتا ہے۔

برطانیہ میں  کی جانے والی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ذہنی پریشانیوں اورجذباتی پن میں مبتلا ہوتے ہیں ان کا جسم جلد موٹا ہونا شروع ہوجاتا ہے، جسم میں موجودہ فربہ کرنے والے عناصر زیادہ سرگرمی سے کام کرتے ہیں اور جسم موٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں ہم  آپ کوایسا حل بتا رہے ہیں جوذرا سی توجہ کے ساتھ آپ کو اس سے نجات دلا دے گا۔

پہلی بات یہ ہے کہ آپ اپنے کھانے کی روٹین کو بہتر کریں، جب شدید بھوک لگنے لگے تو فوری کچھ کھا لیں اس کےساتھ ساتھ اپنی معمول کی غذا بھی کھائیں، زیادہ بھوک لگنے کے دوران توجہ ہٹانے کے لیے یا تو آپ مصروف ہوجائیں  یا پھر واک کریں،دوسری بات یہ کہ  ایسی غذائیں جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں فوری طورپر خود کو ان سے دور کر لیں۔

خود کو پراعتماد، صحت مند اور ہر چیز پر کنٹرول حاصل کرنے والا شخص سمجھیں یعنی مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں، خود کو خوش رکھنے کی کوشش کریں اور ان باتوں پر عمل کریں پھردیکھیں آپ نہ صرف اسمارٹ ہوتے جائیں گے بلکہ آپ کے چہرے پر فرحت اور تازگی کا چڑھنے والا رنگ سب کو حیران بھی کردے گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…