مودی کابینہ کے آدھے ارکان بھی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہی نکلے

11  ‬‮نومبر‬‮  2014

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے اپنے ملک کے لوگوں کی اکثریت گجرات میں مسلم کش فسادات کی وجہ سے قصائی کہتی ہے لیکن بھارت کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنے کا عہد لے کر مودی نے جو کابینہ بنائی ہے وہ بھی اپنی مثال آپ ہے وہ ان کی کابینہ کے آدھے ارکان خود مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔نریندرمودی کو بھارتی عوام نے رواں برس بھاری مینڈیٹ دے کر وزارت عظمیٰ کے مسند پر بٹھایا ہے تاکہ وہ اپنے ماضی کے برعکس ملک کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لئے کام کرسکیں، اس مقصد کے لئے وہ بھی بڑے بڑے وعدوں اور نئے نئے اقدامات کا اعلان کرتے دکھائی دیتے ہیں، اب نریندر مودی کو بھارت کی خدمت کرنا ہے تو انہیں اپنی ٹیم بھی ’’باکردار‘‘ اور ’’اچھی شہرت کے حامل ‘‘ افراد کو شامل کرنا ہے، اسی لئے انہوں نے دو روز قبل اپنی کابینہ میں اضافہ کیا اور 21 نئے وزرا کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جس کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 66 ہوگئی ہیلیکن صورت حال یہ ہے کہ کابینہ میں شامل آدھے وزرا مجرمانہ وارداتوں اور سنگین انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 31 وزرا کے خلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں جن میں سے 20 وزرا پر جرائم کے واقعات میں بالواسطہ جبکہ 11 وزرا پر براہ راست ملوث ہونے کے الزامات ہیں ، چند ایک تو ایسے بھی ہیں جن کے خلاف قتل، اقدام قتل اور مذہبی فسادات کو ہوا دینے کے مقدمات درج ہیں، ریاست بہار کے شہر نیواڈا سے کامیاب ہونے والے بی جے پی کے رہنما گریراج سنگھ پر تو انتخابی عمل میں براہ راست اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے کا الزام ہے۔ یو پی کے رام شنکر کاتھریہ کو مسلم کش حوالوں سے اس قدر بدنام ہیں کہ کانگریس پارٹی نے بھی ان کی کابینہ میں شمولیت کو شرمناک قررا دے دیا ہے کیونکہ پولیس کے پاس ان کے خلاف کئی واقعات میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…