آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، اسحاق ڈار

8  ‬‮نومبر‬‮  2014

دبئی۔۔۔۔ .وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں قر ض جاری کرنے کی منظوری دے سکتا ہے۔ دبئی میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ دھرنوں کے باوجود بین الاقوامی ادائیگیاں برقت کی گئیں۔واشنگٹن سے جاری ہونے والے آئی ایم ایف کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشیاریوں میں بہتری آرہی ہے، مہنگائی کی رفتار تھم رہی ہے اور نجی شعبے کو قرض کا اجراء4 تیز ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ ماہ آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد پاکستان کو 1ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کردی جائے گی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہاکہ وہ رواں سال نہ صرف افراط زر سنگل ڈیجیٹ میں رکھنے میں کامیاب رہیں گے بلکہ اسے 8فیصد سے 7فیصد تک لانے کے لئے بھی پر عزم ہیں



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…