تیس نومبر کو عمران خان کا کنٹینرز پر احتجاج اسمبلی سے زیادہ موثر ہوگا،شاہ محمود قریشی

1  ‬‮نومبر‬‮  2014

ملتان ۔۔۔۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت نے تا حال مسائل کے حل کیلئے کھڑکی تک نہیں کھولی۔ملتان میں او جی ڈی سی ایل کے ملازمین سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن اسحق ڈار یقین دہانی کے بعد دوبارہ نہیں آئے اور اب تیس نومبر کو عمران خان کا کنٹینرز پر احتجاج اسمبلی سے زیادہ موثر ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے دوران شیشے توڑنے والے کیساتھ گھروں کے چراغ گل کرنے والوں کو بھی بے نقاب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں میں بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھرنے کے باعث حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کی ہے اور اسی طرح حکومت کو او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا فیصلہ بھی واپس لینا پڑے گا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے تھرپارکر میں 29 اموات اور اسلام آباد میں او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور معیشت کے ہیمرج ہونے کے باوجود نیب کے فعال نہ ہونے کو عہدوں کی بندر بانٹ کا نتیجہ قرار دیا اس موقع پر او جی ڈی سی ایل ملازمین نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…