پاکستان پولیو پھیلانے والے ممالک میں سرفہرست

1  ‬‮نومبر‬‮  2014

اسلام آباد۔۔۔۔ عالمی ادارہ برائے انسداد پولیو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان پولیو پھیلانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ ملک میں مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو مریضوں کی تعداد 235 ہوگئی۔پولیو وائرس پھیلانے والے ممالک کی فہرست میں افغانستان 12کیسز کے ساتھ دوسرے اور نائجیریا 6 پولیو کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے، رواں سال پاکستان میں 200 سے زائد پولیو کیسز کے ساتھ 14 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے اقدامات کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی ادارہ کی رپورٹ کے باوجود ملک میں مزید نئے کیسز سامنے ا?رہے ہیں جبکہ ا?ج سامنے ا?نے والے 4 کیسز میں سے 3 کا تعلق بلوچستان اور ایک کیس فاٹا سے رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو مریضوں کی تعداد 235 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے اقدامات کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن، ائیرپورٹ سمیت آمدورفت کے مختلف مقامات پر 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے جبکہ گذشتہ سال پولیو سے بچاوکے قطرے پینے والوں کی تعداد 80 لاکھ تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…