اسٹاک مارکیٹ میں کمال ہو گیا

25  اکتوبر‬‮  2014

 سیاسی افق پرمثبت تبدیلی کے بعدانرجی پروجیکٹس میں چین کی سرمایہ کاری بحال ہونے کی توقعات اور لسٹڈ کمپنیوں کے بہترین مالیاتی نتائج جیسے عوامل کراچی اسٹاک ایکس چینج کی کاروباری سرگرمیوں پر اثرانداز رہے اور مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی 30000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بالآخر بحال ہوگئی، تیزی کے سبب 51.70 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 23 ارب84 کروڑ40 لاکھ16 ہزار789 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل وگیس کی قیمتوں میں کمی کے منفی اثرات کا دبائو بھی مارکیٹ میں موجود تھا لیکن قادری دھرنا ختم ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کو معاشی استحکام کی امید ہوگئی ہے اور اسی امید پر سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں نے مارکیٹ میں محدود پیمانے پر سرمایہ لگانا شروع کردیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر34 لاکھ58 ہزار295 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس انخلا کے باوجود مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن رہی کیونکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے4 لاکھ8 ہزار 373 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے12 لاکھ23 ہزار558 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے6 لاکھ312 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے46 ہزار 845 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے11 لاکھ79 ہزار7 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس84.74 پوائنٹس کے اضافے سے 30025.13 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 23.84 پوائنٹس کے اضافے سے19886.09 اور کے ایم آئی30 انڈیکس75.39 پوائنٹس کے اضافے سے 47934.13 ہوگیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.84فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ12 لاکھ 42 ہزار880 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار410 کمپنیوں کے حصص تک وسیع ہوا جن میں 212 کے بھاؤ میں اضافہ، 176 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

JS-Global-Online



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…