بلی سے ایسی محبت روز روز دیکھنے کو نہیں ملتی

25  اکتوبر‬‮  2014

وطن عزیز میں جہاں انسان مذہب ، زبان اور نسل کے نام پر ایک دوسرے کا دشمن بنابیٹھا ہے وہیں ایسے بھی لوگ ہیں جو جانوروں کے لئے اپنی جان بھی جوکھم میں ڈال دیتے ہیں، اولیا کے شہر میں بھی ایسا ہی ایک شخص اپنی بلی کو بچانے کے لئے 90 فٹ گہرے کنویں میں اتر گیا۔

ملتان میں عابد نامی شخص کی پالتو بلی کنویں میں جاگری، اندھیرے اور پانی سے ڈر کر بلی نے زور زور سے چلانا شروع کردیا، جس پر عابد اور اس کے دوستوں نے بلی کو نکالنے کی بہت کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ہوئی، تھک ہار کرعابد نے بلی کو بچانے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کیا اور خود ہی کنویں سے پانی نکالنے کے لئے لگائے گئے پائپ کے ذریعے نیچے اترا، اسی دوران اس کا پاؤں پھسلا اور وہ کنویں میں جاگرا، عابد اور بلی کو بچانے کے لئے ریسکیو 1122 کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں کو باہر نکالا۔

واقعے کے نتیجے میں بلی کو تو کچھ بھی نہ ہوا لیکن عابد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عابد کو پیر ، ہاتھ اور پسلیوں میں چوٹیں آئی ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…