Nawaz Sharif Denies Resigning; DG ISPR Denies Suggesting Nawaz Sharif To Resign; FIR Against Imran Khan and Tahir-ul-Qadri

1  ستمبر‬‮  2014

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے  واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ قوم یقین رکھے نہ استعفیٰ دوں گا اور نہ ہی چھٹی پر جاؤں گا جب کہ عوام کا مینڈیٹ یرغمال بنانے کی روایت نہیں پڑنے دی جائے گی۔

 وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ،رحمان ملک، فاروق ستار، بابر غوری، مولانا فضل الرحمان،محمود خان اچکزئی، سراج الحق،آفتاب شیرپاؤ، اعجاز الحق، حاجی عدیل ، غلام احمد بلور اور دیگر نے شرکت کی۔  اجلاس میں پارلیمانی سربراہوں نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں دائر ممکنہ ماورائے آئین اقدام مقدمے میں فریق بننے کا بھی فیصلہ کیا۔

ڈھائی گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پورا ہفتہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں نے آئین اور جمہوریت کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ،سیاسی قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت سے انحراف پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ثابت ہوگا۔ پارلیمانی سربراہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

284654-NawazSharif-1409582278-698-640x480

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرلعاصمباجوہنے آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کے مشورے دینے سے خبروں کی تردید کردی 

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم سے کوئی استعفیٰ یا چھٹیوں پر جانے کی بات نہیں کی، اس بارے میں میڈیا میں ہونے والی باتیں محض افواہیں ہیں اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان طویل ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک میں جاری بحران کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد افواہ پھیل گئیتھی کہ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

284626-AsimbajwaReuters-1409570795-855-640x480

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں جتھہ بنا کر پولیس پر حملہ کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں شامل تمام دفعات ناقابل ضمانت ہیں۔

عمران خان اور طاہر القادری کے علاوہ تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی، صدر تحریک انصاف پنجاب چوہدری اعجاز، عوامی تحریک صدر رحقیق عباسی، خرم نواز گنڈا پور اور دیگر مرکزی قائدین کے ساتھ ساتھ سیکڑوں کارکنوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی ایف آئی آر تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

284619-tahirqadriimrankhan-1409570323-949-640x480

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مظاہرین پر آنسو گیس فائر کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…