حادثے میں بیوی ہلاک، شوہر نے بھی خود کشی کر لی

24  اپریل‬‮  2024

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک رہائشی نے اہلیہ کی روڈ حادثے میں ہلاکت سے دلبرداشتہ ہو کر ایک روز بعد خود کشی کر لی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایاکہ خود کشی کرنے والے شخص نے ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں اس کا اہلیہ کے لیے پیغام میں لکھنا تھا کہ ہم ساتھ رہیں گے اور ساتھ ہی مریں گے۔

اترپردیش کے 36 سالہ رہائشی، یوگیش کمار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، اس کی 28 سالہ بیوی مانی کارنیکا کماری ایک نرس تھی جس کی ایک روز قبل ہی سرسا تھانے کے علاقے میں ہائی وے پر ایک روڈ حادثے میں موت ہو گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوگیش کمار ٹیچر تھا اور اس کی مانی کارنیکا سے چھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔سورسا اسٹیشن ہاس آفیسر (ایس ایچ او) اندریش کمار یادیو کا بتانا ہے کہ مانی کارنیکا پرائمری ہیلتھ سینٹر جا رہی تھی جہاں وہ بطور نرس ملازم تھی، اس کی اسکوٹر ایک نامعلوم گاڑی سے جا ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں مانی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔

ایس ایچ او یادیو کے مطابق مانی کارنیکا کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کی مدد سے اس کی شناخت کی گئی اور اس کے شوہر کو اطلاع دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر یوگیش موقع پر پہنچا اور گھر واپس آنے سے قبل وہ اپنی بیوی کا سامان بھی ساتھ لے آیا تھا۔یوگیش نے اس حادثے کے بعد اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کر لیا تھا، جب اہلِ محلہ تعزیت کے لیے اس کے گھر پہنچے تو انہوں نے یوگیش کو گھر کے ایک کمرے لٹکا ہوا پایا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…