پاکستان کا مشہور گانا ”ہے جذبہ جنون”کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی،علی عظمت کا انکشاف

25  ‬‮نومبر‬‮  2023

لاہور(این این آئی)پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانا ”ہے جذبہ جنون”کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ ہم نے کراچی کے طارق روڈ پر ایک معمولی سے سٹوڈیو کے باتھ روم میںاس گانے کوریکارڈ کیا تھااور چھوٹے سے باتھ روم کو گتوں کی مدد سے ڈھکا ہوا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں علی عظمت نے کہاکہ ہم نے کراچی کے طارق روڈ پر ایک معمولی سے سٹوڈیو کے باتھ روم میں گانا”ہے جذبہ جنون”ریکارڈ کیا تھا،

اس چھوٹے سے باتھ روم کو گتوں کی مدد سے ڈھکا ہوا تھا،بدبو کی وجہ سے سانس روک ریکارڈنگ کرنی پڑی،ہم نے بڑی مشکل سے اس مشہور گانے کی آواز ریکارڈ کی ۔علی عظمت نے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری میوزک انڈسٹری کو کسی کی سپورٹ حاصل نہیں ہے،یہ اب بھی ایک کاٹیج انڈسٹری ہے،پاکستانی گلوکار و موسیقار تو وہ ہیں جو اپنے گھروں میں بیٹھ کر میوزک ریکارڈ کرتے ہیں کیونکہ کسی کی کوئی سپورٹ ہی نہیں ہے۔واضح رہے کہ جنون بینڈ کا 1996میں ورلڈ کپ کے موقع پر گایا ہوا گیت ہے جذبہ جنون اس دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا جوکہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…