حدیقہ کیانی شناختی کارڈ سے متعلق عدالتی فیصلے پر خوشی سے نہال

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سندھ ہائیکورٹ کے شناختی کارڈ سے متعلق فیصلے پر خوشگوار رد عمل کا اظہار کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے تعلق رکھنے والی معذور بچی کے کیس کا فیصلہ سنایا اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو حکم دیا کہ وہ بچے جن کی پرورش اکیلی ماں یا باپ نے کی ہے ان کے شناختی کارڈ کا اجرا خاتون یا مرد سرپرست کے نام پر کیا جائے۔حدیقہ کیانی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو

اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ صرف اللہ ان خواتین کی مشکلات جانتا ہے جو اس ملک میں اپنے بچوں کی تنِ تنہا پرورش کررہی ہیں۔حدیقہ نے یہ بھی لکھا کہ آج اس فیصلے کے بعد ہمارا ملک ایک قدم آگے کی جانب بڑھ گیا ہے۔گلوکارہ نے عدالتوں میں قانونی جنگ لڑنے والے تمام مرد و خواتین کا شکریہ ادا بھی کیا، جنہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جو انہوں نے گود لیا ہوا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…