فخر عالم کی گاڑی بد ترین ٹریفک حادثے کا شکار

6  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)میزبان، اداکار و گلوکار فخر عالم شوٹنگ پر جاتے ہوئے بدترین ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔فخر عالم نے اپنی متعدد ٹوئٹس کے ذریعے اسلام آباد کے قریب گاڑی کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق مداحوں کو آگاہ گیا اور ساتھ ہی ان کی گاڑی کو ٹکر مارنے

والے ٹرک کی تصاویر بھی شیئر کیں۔فخر عالم نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ چنیوٹ سے آنے والے ٹرک نے غلط یوٹرن لیا، جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، کیوں کہ ٹرک کے غلط یوٹرن کی وجہ سے فخر عالم نے گاڑی کو بچانے کی کوشش کی، تاہم ان کی گاڑی روڈ کی درمیانی دیوار سے جا ٹکرائی۔اداکار و گلوکار نے حادثے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے انہوں نے حفاظتی بیلٹ پہن رکھی تھی، جس کی وجہ سے انہیں کم چوٹیں آئیں۔فخر عالم کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور کے پاس نہ تو ڈرائیونگ لائسنس تھا اور نہ ہی ان کے پاس شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات تھے۔اداکار و گلوکار کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے انتہائی غفلت کا مظاہر کیا جس وجہ سے حادثہ پیش آیا اور ایسے ہی ڈرائیور ملک بھر میں ہونے والے خطرناک روڈ حادثات کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ دوران سفر یا ڈرائیونگ کرتے ہوئے حفاظتی بیلٹ کا استعمال کریں اور غیر محتاط ڈرائیونگ کرنے والے افراد کی شکایت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کریں۔فخر عالم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی التجا کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر تربیت یافتہ اور غیر محتاط انداز میں ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف ایکشن لیں۔فخر عالم نے مداحوں کو بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کی جانب سے

معافی مانگے جانے اور اپنی غلطی کا تحریری اعتراف کیے جانے کے بعد ہی انہیں معاف کیا گیا، تاہم ساتھ ہی بتایا کہ باقی کا کام اسلام آباد پولیس سر انجام دیگی۔فخر عالم نے اپنی گاڑی کو ٹکر مارنے والے دودھ کے ٹینکر کی تصویر بھی شیئر کی تاہم انہوں نے اپنی گاڑی کی تصویر شیئر نہیں کی۔ایک تصویر میں فخر عالم کو پولیس اسٹیشن پر صحت مند حالت میں ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…