رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف

27  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کے پانچ پارے لکھنے کا کام مکمل کرچکی ہیں اوراب چھٹا پارہ لکھ رہی ہیں جس کا نصف مکمل ہو چکا ہے ۔رابی پیرزادہ نے پورا قرآن مجید لکھنے کا عزم کر رکھاہے ۔ دوسری جانب نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میرا کسی کے ساتھ ہرگز کوئی مقابلہ نہیں ، جو معیار ی کام کرتا ہے وہ خود ہی اپنا مقام حاصل کرلیتا ہے ، رقص اور کامیڈی انتہائی

مشکل کام ہے ۔ ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ مجھے شوبز میں کئی سال ہو گئے ہیں میں نے سفارش او رشارٹ کٹ کا آپشن استعمال کرنے والوں کو کبھی کامیاب ہوتے نہیں دیکھا بلکہ ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کو کسی کے بارے میں سن کر اپنی منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بعض اوقات سنی سنائی باتیں درست یا حقیقت نہیں ہوتیں ۔ انہوں نے کہا کہ رقص تھیٹر کا حصہ بن چکا ہے اور اگر اسے نہیں دکھایا جائے گا تو تھیٹرچلانا مشکل ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…