امی ابو، میں اپنی زندگی آپ دونوں کے بغیر گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، حرا مانی کی والدین کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

18  فروری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی پارٹی میں موجود ہیں اور اپنے والدین کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہی ہیں

اور کچھ دیر بعد کیمرہ کسی اور کو تھما کر خود بھی اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔حرا مانی کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے والدین کے لیے ایک خوبصورت جذبانی پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے۔حرا مانی کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ’ارے ہٹو میں بھی جا رہی ہوں، اماں ابا کے ساتھ ڈانس کا موقع کون جانے دیتا ہے ہاتھ سے‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’میرے پیارے امی ابو، میں اپنی زندگی آپ دونوں کے بغیر گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، اللّٰہ آپ دونوں کو ایسے ہی ہنستا کھیلتا صحت مند رکھے، آمین۔‘دوسری جانب برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے پاکستانی باصلاحیت خوبرو اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ قرار دے دیا گیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی ہیں۔جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی دونوں تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔جمائما نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں کو جنوبی ایشیا کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ساتھ میں جمائما نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…