ارمیلا کا اپنے مسلمان شوہر پر تنقید کرنے والے انتہاپسندوں کو کرارا جواب

19  دسمبر‬‮  2020

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے مسلمان شوہر محسن اختر پر ہونے والی مسلسل تنقید پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر کشمیری مسلم ہیں، ہم دونوں اپنے مذہب پر مکمل آزادی سے عمل کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے

کہ نام نہاد مذہب کے ٹھیکیدار لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں۔46سالہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ان کے شوہر محسن اختر اور ان کے اہل خانہ کو مسلسل سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے، بدقسمتی کی بات ہے کہ میرے شوہر اور ان کے گھر والوں پر تنقید کا نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے یہاں تک کہ انتہا پسندوں نے میرے وکی پیڈیا پیج کو بھی اپنی مرضی سے تبدیل کردیا ہے۔ارمیلا نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ان کے وکی پیڈیا پیج پر ان کی والدہ کا نام رخسانہ احمد اور والد کا نام شیوندر سنگھ لکھ دیا ہے حالانکہ وہ ان دونوں کو نہیں جانتیں۔ ان کے والد کا نام شری کانتھ ماٹونڈکر اور والدہ کا نام سنیتا ماٹونڈکر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…