میرا کی دو نمبری پکڑی گئی غریبوں کے نام پرلاکھوں روپے کا فراڈ

7  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی سٹی 42کے مطابق کوریوگرافر لاڈا نے اداکارہ میرا پر الزام عائد کیا ہے کہ میرا نے گھر کو شیلٹر ہوم بنانے کے نام پر لاکھوں کی امداد لی۔ گھر میں قیام کے دوران اداکارہ اہلیہ سے صفائی کراتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ بیرون ملک سے

امداد کے لیے میرا اکائونٹ نمبر دیتی تھیں۔ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکہ دہی کا مرکز تھا۔ یاد رہے لاک ڈائون کے دوران میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہومز میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میرا نے شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو اپنے گھر پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل بھی  اداکارہ میرا  جھوٹ بول چکی ہیں۔ انہوں نے خود کو نیو یارک کے ایک ہوٹل میں قید قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے واپسی کے انتظامات کرنے کی التجا کی تھی تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کی حقیقت سامنے آگئی تھی۔ خود کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہوٹل میں قید ہونے کا دعویٰ کرنے والی اداکارہ میرا کی مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ سیرو تفریح میں مصروف رہیں تھی اور نیویارک میں نوید پرویز کے ساتھ واٹس ایپ کال پر ریشم اور ماریہ واسطی سے گپ شپ بھی کرتی رہیں۔میرا نے ویڈیو میسج میں خود کو ہوٹل میں قید قرار دیا تھا، جس پر لوگوں کی جانب سے انہیں ملے جلے پیغامات موصول ہوئے تھے لیکن وہ ویڈیو جہاں بنائی گئی وہ ہوٹل نہیں بلکہ میرا کے مبینہ شوہر نوید کے گھر کا کمرہ تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ میرا اکثر و بیشتر سیکنڈلز کی زد میں رہتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…