65 سال کا ہوچکا ،مرنے سے قبل پاکستان جانا چاہتا ہوں،رشی کپور کی پاکستان آنے کی خواہش ادھوری رہ گئی‎

30  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رشی کپور جن کا آج ممبئی میں انتقال ہو گیا ہے 17نومبر 2017ء کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا میری عمر 65 سال ہو چکی ہےاور وہ مرنے سے قبل پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔رشی کپور نے یہ بھی لکھا کہ وہ اپنی جڑوں کو دیکھیں۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سے درخواست کی کہ ان کی یہ خواہش کسی طرح پوری کروا دی جائے،رشی کپور کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ پاکستان کے ساتھ ہی رہے گا اور بدلنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جموں و کشمیر کو مزید خودمختاری اور آزادی کے متوالوں پر سختی کی ضرورت ہے۔جس پر ردِعمل دیتے ہوئے رشی کپور نے کہا تھا کہ عبداللہ جی سلام،آپ کے ساتھ بالکل متفق ہوں،یہ ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے مسئلے حل کر سکتے ہیں۔رشی کپور کو اس بات کا افسوس رہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے وہ اپنے آباؤ اجداد کی جگہ نہیں دیکھ سکتے اور پاکستان نہیں جا سکے۔رشی کپور کے اجداد کا گھر پشاور میں ہے جو 1918 اور 1922کے درمیان فلمی صنعت میں داخل ہونے والے خاندان کے پہلے شخص پرتھوری راج کپور کے والد دیوان بشسوار ناتھ کپور نے تعمیر کروایا تھا۔1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد کپور خاندان بھارت ہجرت کر گیاتھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…