میں شدید خوفزدہ ہوں، امریکا سے میرا کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

22  اپریل‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)امریکا میں پھنسی پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ میرا کی جانب سے نیویارک سے ایک اور ویڈیو پیغام میں کہاگیاہے کہ میں شدید خوفزدہ ہوں۔ اداکارہ میرا نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے وطن واپس لانے کی درخواست میرا بنیادی حق ہے،کچھ لوگوں نے میری اپیل کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی جو قطعاً مناسب نہیں میرا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نیویارک میں پاکستان کا سفارتخانہ میرے قیام کے مقام سے آگاہ ہے اور میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون پر قونصل جنرل عائشہ علی کی مشکور ہوں۔میرا نے کہا کہ یہ وقت کسی کا

مذاق اڑانے اور کسی کے جذبات سے کھیلنے کا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز بھی نیویارک میں کورونا وائرس نے 500 سے زائد افرادکو نگل لیا جس سے میں شدید خوفزدہ ہوں۔اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام کے آخرمیں کہنا تھا کہ دعا کریں جلد پاکستان پہنچ کرکورونا متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکوں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک اس طرح کے حالات نہیں بلکہ پاکستان آکر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…