یہ حرم شریف ہے کوئی ٹی وی چینل نہیں! سوشل میڈیا صارفین کی فہد مصطفیٰ کو مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت

22  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی) اداکار فہد مصطفی کو عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ، صارفین اداکار کو مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت  دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکار فہد مصطفی نے بھی عمرے کی ادائیگی کے دوران مقدس مقام حرم شریف کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین جہاں

فہد مصطفی کو عمرے کی ادائیگی کیلئے مبارکباد دے رہے ہیں وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔لوگوں نے تصویر میں  فہد مصطفی کے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہونے کے انداز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ایسا لگ رہاہے جیسے فہد مصطفی فوٹوشوٹ کروارہے ہوں۔ زایان نامی شخص نے کہا خدا فہد مصطفی کو ہدایت دے۔سارہ جی نامی خاتون نے لکھا آپ چھٹیاں منانے نہیں گئے بلکہ روحانی سفر پر گئے ہیں لہٰذا مہربانی کرکے فوٹوشوٹ کروانا اورسیلفیز لینا بند کردیں یا حج اور عمرے کے بعد تصاویر لیں۔علی شیخ نامی شخص سمیت بہت سے لوگوں نے کہا کہ سعودی حکومت کو مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس مقامات پر تصاویر کھینچنے پر پابندی لگانی چاہئے۔ اویس بیگ نامی صارف نے لکھا خدا کا خوف کرو یہ ماڈلنگ کرنے کی جگہ نہیں ہے جہاں یہ اس طرح کھڑے ہیں۔عبدالصمد منگی نے لکھا یہ حرم شریف ہے کوئی ٹی وی چینل نہیں مہربانی کرکے کچھ اخلاقیات سیکھیں۔بہت سے صارفین نے فہد مصطفی کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ آپ کا عمرہ قبول فرمائے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا ہم کون ہوتے ہیں کسی کو جج کرنے والے۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…