میشا شفیع کی ایک ٹوئٹ نے میری زندگی بدل دی : علی ظفر

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کا میشا شفیع کی جانب سے لگائے جانے والے ہراسانی کے الزامات کے بارے میں کہنا ہے کہ میشا کی ایک ٹوئٹ نے ان کی زندگی بدل دی۔حال ہی میں علی ظفر اداکار احسن خان کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے

لگائے جانے والے ہراسانی کے الزامات اور ان الزامات کی وجہ سے ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔گزشتہ برس اپریل میں میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام لگایا تھا کہ جیمنگ سیشن (گانے کی ریہرسل) کے دوران علی ظفر نے انہیں ہراساں کیا اور اس سے پہلے بھی کئی بار وہ انہیں ہراساں کرچکے تھے۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا اور ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہو ئے انہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔علی ظفر کے کیس کے جواب میں میشا شفیع نے بھی ان پر کیس کیا تھا جس میں 200 کروڑ یعنی 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔ شو کے دوران علی ظفر نے بتایا کہ وہ میشا شفیع کے خلاف یہ کیس جیت چکے ہیں اور عدالت نے میشا شفیع کا کیس خارج کردیا ہے۔علی ظفر نے بتایا کہ ایک سال کے دوران اس کیس کی وجہ سے انہیں جذباتی اور مالی طور پر بیحد نقصان پہنچا۔علی ظفر نے اس کیس کے ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور یہاں ہر انسان کو اپنے حقوق کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔ آپ سوشل میڈیا پر جو بھی کہیں اس کا ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر بولیں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔دوسری بات اگر آپ کسی پر کوئی الزام لگائیں تو آپ کے پاس اس حوالے سے ایک مضبوط ثبوت ہونا چاہیے ورنہ ہر کوئی کسی پر بھی اْٹھ کر الزام لگادے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…