فن کی سرحد نہ ماننے پاکستانی فنکاروں کو شان نے آئینہ دکھا دیا

16  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی) اداکار شان شاہد نے فن کی سرحد نہ ماننے والے پاکستانی فنکاروں کو آئینہ دکھا دیا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی خونریزی اور جارحیت پسندی کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس حوالے سے اداکار شان نے بھی معصوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شان شاہد نے ٹویٹر پر کہا کہ 15 اگست یوم سیاہ اْن فنکاروں کے لیے ہے جو ہمیشہ یہ وکالت کرتے رہتے تھے کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بھارتی

اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ہالی ووڈ کی بی گریڈ اداکارہ بننا چاہتی ہیں انہوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی فنکار غلط ہیں۔شان نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ پریانکا نے حال ہی میں ہونے والی تقریب میں پاکستانی خاتون کی بے عزتی کی اور کشمیر میں خونریزی کی حمایت کی، ساتھ ہی شان نے ’چہرے پر سیاہی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔شان شاہد نے ایک اور ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یوم سیاہ گاندھی کے اس بھارت کے لیے ہے جو کہ خود کو جمہوریت پسند، سیکولر، انسانی حقوق اور انصاف کا دعوے دار کہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…