نادیہ خان کے ذو معنی جملے کے بعد مداحوں میں نئی بحث شروع ہوگئی

4  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)چند دن قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک پروگرام میں اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں تجویز دی تھی کہ وہ اب عمر رسیدہ ہو چکی ہیں، اس لیے انہیں ہیروئن کا نہیں بلکہ والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے۔فردوس جمال کے بعد اب اداکارہ نادیہ خان نے بھی ماہرہ خان سمیت مہوش حیات کی اداکاری سے متعلق ذو معنی بات کہ کر نئے بحث کا آغاز کردیا۔

نادیہ خان چند دن قبل ہی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ساتھی اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سمیت اپنی اداکاری پر بھی بات کی۔ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے اعتراف کیا کہ ان کے ساتھ کوئی بھی فلرٹ کرنے کی کوشش نہیں کرتا اور نہ ہی آج تک انہیں ایسے کسی تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب ان سے ڈرتے ہیں، اس لیے کوئی ان کے ساتھ فلرٹ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے والد انہیں اداکاری کی اجازت نہ دیتے تو وہ آج اس مقام پر نہ ہوتیں۔انہوں نے اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ والد اور اپنی سخت محنت سمیت اپنے مداحوں کو دیا۔نادیہ خان نے ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کی اداکاری سے متعلق ذو معنی بات کرکے پروگرام کے میزبان اور ساتھی اداکارکو بھی تذبذب کا شکار بنا ڈالا۔میزبان نے نادیہ خان سے پوچھا کہ وہ ماہرہ خان، مہوش حیات اور صبا قمر میں سے کس اداکارہ کو اداکاری کے کتنے نمبر دیں گی؟نادیہ خان نے سوال سننے کے بعد پہلے تو وضاحت کی کہ اس فہرست میں ماہرہ خان اور مہوش حیات کو ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔اداکارہ نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پہلے نمبر پر رکھا جب کہ انہوں نے تجویز دی کہ اس فہرست میں اقرا عزیز کا نام شامل کیا جاتا تو اچھا تھا۔نادیہ خان نے کہا کہ وہ اداکاری کے حوالے سے اس فہرست میں صبا قمر کے بعد دوسرے نمبر اقرا عزیز کو رکھیں گی، کیوں کہ وہ ان کی اداکاری کی بہت بڑی فین ہیں۔نادیہ خان نے مہوش حیات اور ماہرہ خان کو اداکاری پر نمبرز دیے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اداکاری پر کوئی نمبرز نہیں دیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کی اداکاری کے حوالے سے بہت ہی باریک بات کہی ہے۔اگرچہ نادیہ خان نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کو نہ تو بری اداکارائیں کہا اور نہ ہی انہیں اچھی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا، تاہم انہوں نے تجویز دی کہ اچھی اداکاراؤں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہی نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔نادیہ خان کے ذو معنی جملے کے بعد مداحوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے اور زیادہ تر افراد کا خیال ہے کہ نادیہ خان بھی ساتھی اداکاراؤں کو ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اچھی اداکارائیں نہیں سمجھتیں۔نادیہ خان کے بیان پر تاحال کسی شوبز شخصیت یا خود ماہرہ خان اور مہوش حیات نے کوئی بیان نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…