ہر روتی عورت سچی ہو یہ ضروری نہیں،فاطمہ کے ساتھ شادی بارے محسن عباس حیدر نے حیران کن بات کر دی

22  جولائی  2019

سلام آباد(آن لائن) اداکار محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ کسی کی عزت اچھالنے کا قائل نہیں ہوں‘بیوی نے کیچڑ اچھالا،ہر روتی عورت سچی ہو یہ ضروری نہیں،فاطمہ کیساتھ شادی کرنے میں جلدی کی۔ اداکار محسن عباس حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی نے ان پر کیچڑ اچھالا ہے اور وہ اس کو صاف کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ وہ کسی کی بھی عزت اچھالنے کے قائل نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے

کہ ہر روتی ہوئی عورت سچی ہو اور ہم ہمیشہ عورت کارڈ ہی کیوں کھیلتے ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فاطمہ سہیل کیساتھ شادی کرنے میں جلدی کی، شادی کے کچھ ماہ بعد ہی ہم دونوں کو یہ احساس ہونا شروع ہوا کہ ہم میں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو تصاویر فاطمہ نے سوشل میڈیا میں شیئیر کی ہیں وہ ایک سال پہلے کی ہیں جب وہ سیڑھیوں سے گری تھیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ انہوں نے فاطمہ کے والدین سے پیسے لئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…