ورون دھون کو فلم کے ٹریلر کی تعریف کرنا کیوں مہنگی پڑی؟ وجہ سامنے آگئی

4  جولائی  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون کو اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ جج مینٹل ‘ کے ٹریلر کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔گزشتہ روز ابھرتے ہوئے اداکار راج کمار راؤ اور کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جسے دونوں اداکاروں کی جاندار اداکاری کی

وجہ سے کافی پسند کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر بھی فلم کے اس ٹریلر کو لیکر کافی دھوم مچی ہوئی ہے۔جہاں ایک طرف فلم راج کمار راؤ اور کنگنا کے مداح فلم کے اس ٹریلر کو لیکر کافی پر جوش ہیں تو دوسری جانب انڈسٹری کے دیگر اداکاروں نے بھی فلم کے اس ٹریلر کو کافی پسند کیا ہے جب کہ بالی ووڈ کے صف اول اداکار ورون دھون نے ٹریلر کی تعریف کرنا چاہی تو کنگنا کی بہن رنگولی نے الٹا انہیں ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ورون دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’جج مینٹل ہے کیا کہ اداکار راجکمار راؤ کی ٹوئٹ پر فلم کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے اسے زبردست قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ٹریلر میں مرکزی کرداروں کے ساتھ معاون کردار بھی بہت بہترین ہیں جب کہ فلم کی کہانی بھی اچھی لگ رہی ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فلم تفریح سے بھرپور ہوگی۔ورون دھون کی تعریف سے بھرپور ٹوئٹ پر بھی کنگنا کی بہن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سر کنگنا رناوت کا نام بھی لکھ دیتے اس نے بھی محنت کی ہے جس پر ورون دھون نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹ میں مرکزی کرداروں کا مطلب کنگنا ہی تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…