پاکستانی پرکشش گلوکارو اداکار علی ظفر 39سال کے ہوگئے ،دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

18  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے پرکشش گلوکار و اداکار علی ظفر 39سال کے ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر 39 سال کے ہوگئے ہیں وہ 18مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز ڈراموں میں اداکاری کے بعد فلم شرارت کیلئے گانے ’جگنوں سے بھرلوں آنچل‘ سے کیا تاہم ان کی پہچان ان کی پہلی البم حقہ پانی کے گانے ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ سے بنی۔

اس گانے کی البم ’حقہ پانی‘ کی دنیا بھر میں 50 لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں۔بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے علی ظفر نے بالی ووڈ کی کئی سْپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔اْن کی بالی ووڈ فلمو ں میں ’تیرے بن لادن‘، ’میرے برادر کی دلہن‘، ’لندن پیرس نیویارک‘، ’ٹوٹل سیاپا‘، ’کل دل‘، اور ’چشم بدور‘ شامل ہیں۔ان کی یہ تمام فلمیں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں اوران کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ’طیفا اِن ٹربل ‘گزشتہ برس 20جولائی کو پاکستان سمیت 24 ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔ لازوال اداکاری اور بہترین کہانی کی بدولت یہ فلم باکس آفس پر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہی۔ اداکار کی ایکشن کامیڈی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ فلم نے پہلے ہی روز 2 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور پاکستان کی کامیاب فلم قرار پائی تھی۔پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی شاندار گانے دینے والے علی ظفرکو سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…