مودی کی زندگی پر فلم نہیں کامیڈی فلم بننی چاہئے، ارمیلا ماٹونڈکر

21  اپریل‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی کی زندگی پر فلم نہیں بلکہ مزاحیہ فلم بننی چاہئے۔حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومتی سربراہ کی حیثیت سے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو مکمل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں لہٰذا وہ سوانح حیات کے مستحق نہیں تاہم ان پر کامیڈی فلم

ضرور بنائی جاسکتی ہے۔ارمیلا نے کہا مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ ایک مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں، مودی کی حکومت میں بھارت کو نقصان پہنچا ہے، مودی کی زندگی پر بننے والی فلم جمہوریت اور غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ بھارت میں الیکشن سے قبل نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی فلم میں نریندر مودی کا کردار اداکار ویوک اوبروئے نے نبھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…