چنکی پانڈے نے بیٹی اننیا پانڈے پر عائد پابندی ختم کر دی

16  اپریل‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کامیڈی اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی اننیا پانڈے پر عائد کی ہوئی وقت کی پابندی ہٹا لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار چنکی پانڈے نے اپنی بیٹی اور بالی ووڈ کی نئی ابھرتی اداکارہ اننیا پانڈے کی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ کے

تشہیری مرحلے کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے اننیا پانڈے پر وقت کی پابندی عائد کی ہوئی تھی جبکہ اب ان پر سے یہ پابندی ہٹالی گئی ہے۔بھارتی اخبارکو انٹر ویو دیتے ہوئے چنکی پانڈے کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی پہلی فلم کو لے کر کافی پر جوش اور بے چین ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چنکی پانڈے نے بتایا کہ اننیا پر ان کے رہن سہن اور کپڑوں کی کوئی پابندی نہیں ہے، وہ اپنی مرضی سے اپنے کپڑوں کا انتخاب کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ نوجوان نسل جانتی ہے کہ انہیں کیا کام کرنا ہے اورکیا نہیں کرنا، اس سے وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ہدایتکار پونیت ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘ میں اننیا پانڈے کے ہمراہ ٹائیگر شروف اور تارا ستریا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘تارا ستریاکی بھی پہلی فلم ہے۔اس سے قبل فلم’ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ 2012 ء میں ریلیز ہوئی تھی جس کے ہدایتکار کرن جوہر تھے ، اس فلم میں ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…