مودی کی زندگی پر بننے والی فلم اب کب دکھائی جائیگی؟ بھارتی وزیر اعظم کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے

11  اپریل‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بھارتی الیکشن کمیشن نے نریندرا مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کو انتخابی عمل مکمل ہونے تک ریلیز کرنے سے روک دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کو انتخابی نتائج میں اثر انداز ہونے کے امکان کے پیش نظر فلم کی

نمائش کو روکنے کا حکم دیا ہے۔ فلم ’ پی ایم نریندرا مودی‘ کی نمائش کل سے ہونا تھی۔الیکشن کمیشن نے فلم کی نمائش بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کے مکمل ہونے تک عائد کی ہے، الیکشن کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد فلم کو ریلیز کیا جا سکے گا۔ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات جمعرات 11 اپریل سے شروع ہورہے ہیں اور آئندہ ماہ مئی تک جاری رہیں گے۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے کانگریس کے ایک رکن کی مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کی نمائش روکنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس فلم کو ابھی تک سنسر بورڈ نے سرٹیفیکٹ نہ دیا اس پر وقت ضائع کرنے سے کیا فائدہ حاصل ہوگا، فلم کی نمائش کو الیکشن کمیشن روک سکتی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعطم نریندرا مودی کی سیاسی زندگی پر ڈائریکٹر امنگ کمار نے فلم ’ پی ایم نریندرا مودی‘ بنائی ہے، جس میں مودی کا کردار بالی ووڈ اسٹار وویک اوبرائے نے ادا کیا ہے جب کہ زرینہ وہاب، منوج جوشی اور بومن ایرانی بھی فلم کاسٹ میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…