پریانکا چوپڑا کی ٹیم سوشل میڈیا پر مجھے نشانہ بنا رہی ہے‘ ارمینا خان، بھارتی اداکارہ کے خلاف پٹیشن شروع کی اور نہ ہی میں کسی کی خیرسگالی سفیر ہوں : اداکارہ

22  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ٹیم ان کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنارہی ہے۔ارمینا خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’ ٹیم پریانکا مجھ پر جعلی اکاؤنٹس سے حملہ کر رہی ہے، ایمانداری کی بات ہے کہ یہ بہت ہی کم ظرف لوگ ہیں‘‘۔

ارمینا خان نے ایک اور ٹویٹ میں بھارتی شہریوں کی جانب سے ان پر کی جانے والی تنقید کے سکرین شارٹس بھی شیئر کیے۔ ارمینا خان نے لکھا ’’ یہ سکرین شارٹ میں عارضی طور پر آپ لوگوں کی تفریح کیلئے شیئر کررہی ہوں، یہ سب کچھ مجھے صرف چند گھنٹوں میں موصول ہوا ہے جو کسی کیلئے بھی حیران کن ہوسکتا ہے‘‘۔ارمینا خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انہوں نے پریانکا چوپڑا کے خلاف پٹیشن شروع کی اور نہ ہی وہ کسی کی خیرسگالی سفیر ہیں۔واضح رہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو متعدد بھارتی اداکاروں کی طرح پریانکا چوپڑا نے بھی اس کی تعریف کی تھی۔ بالی ووڈ اداکارہ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں اور ان کے اس رویے کے باعث پاکستانیوں نے ان کے خلاف پٹیشن شروع کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پریانکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔پریانکا چوپڑا نے بھارتی فضائیہ کے پاکستان میں دراندازی پر جے ہند کا نعرہ لگایا تو ارمینا خان نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ پریانکا تو یونیسیف کی خیر سگالی سفیر نہیں ہیں؟۔ ارمینا خان نے لوگوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پریانکا کے ٹویٹ کا سکرین شارٹ لے کر رکھ لیں تاکہ جب بھی پریانکا امن اور خیر سگالی کی بات کریں تو انہیں ان کی منافقت دکھائی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…