خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،صنف نازک کا تاثر بتدریج ختم ہورہا ہے ‘رابی پیرزادہ

18  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی ) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں اور تما م شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،خواتین شوبز ، صحت ،درس تدریس ، بینکنگ

اےئر لائنز،سپورٹس اور پاک فوج سمیت دیگر شعبوں میں کام کر رہی ہیں جو فخر کی بات ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بعض شعبوں میں مردوں کی نسبت خواتین کی کارکردگی کا گراف بلند جارہا ہے جو خوش آئند ہے ۔جدید وقت کے تقاضوں کے باعث آج خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہوچکی ہیں اور صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے اور اس رحجان کی شرح بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔ بدقسمتی سے آج بھی پاکستان کے دیہاتوں میں خواتین سے ناروا سلو ک کیا جاتا ہے اوریہ سب کچھ جہالت کی وجہ سے ہے ۔جب تک دیہاتوں میں تعلیم کو فروغ نہیں دیا جائے گا اس وقت تک دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی نہیں ہوسکتی اور نہ ان میں اعتماد پیدا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لئے تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔ حکومت بچیوں کی تعلیم کے لئے والدین کی مالی معاونت کرے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…