ہالی و وڈ فلمیں’ ’شازیم‘‘ اور’ ’پیٹ سیمیٹری‘‘ 5اپریل کو ریلیز ہو ں گی

25  فروری‬‮  2019

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ فلمیں’ ’شازیم‘‘ اور ’ ’پیٹ سیمیٹری‘‘ 5اپریل کو ریلیز ہو ں گی۔فلم’ ’شازیم‘‘کے ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے۔

یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کو روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہنچان نہ پاتے۔یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھر جاتا ہے تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اسٹارزیچرے لیوی ،عشر اینجل،مارک اسٹروگ،روز بٹلر اورایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب ’ ’پیٹ سیمیٹری‘‘ کیون کوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹیفن کنگ کے مشہور ناول پر مبنی ہے جو ایک ڈاکٹر اور اسکے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ویران جگہ پر منتقل ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیسن کلارک،ایمی سیمٹز،جوہن لتھگو، ہیوگو لیوے اور اوبسا احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لورینزو ڈی بوناوینچرا اور مارک وہراڈین کی مشترکہ پورڈیوس کردہ یہ فلم 5اپریل کو سینماء گھروں میں پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…