میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کیا جانے لگا

14  فروری‬‮  2019

لندن (این این آئی)برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی میگھن مارکل کو شہزادی ڈیانا کی طرح ہراساں کی جارہا ہے۔یہ دعویٰ میگھن مارکل کے دوست اور ہولی وڈ اداکار جارج کلونی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔آسٹریلین جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں جاری کلونی نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے میگھن مارکل کو اسی طرح ہراساں کی جارہا ہے جیسے آنجہانی شہزادی ڈیانا کو کیا گیا تھا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے کیونکہ جلد ماں بننے والی میگھن مارکل میں میڈیا کی دلچسپی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔جارج کلونی نے کہا میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر جگہ میگھن مارکل کا تعاقب کررہے ہیں، وہ ایک خاتون ہیں جو 7 ماہ کے حمل سے ہیں اور ان کا تعاقب اور بدنام ڈیانا کی طرح کیا جارہا ہے، ہم دیکھ چکے ہیں کہ اس کا اختتام کیسے ہوا تھا۔شہزادے ہیری کی والدہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں ایک گاڑی کے حادثے میں اس وقت ہلاک ہوگئی تھیں جب ان کا پیچھا موٹرسائیکل پر سوار فوٹوگرافرز کی جانب سے کیا جارہا تھا۔برطانوی میڈیا نے آغاز میں شاہی خاندان میں شمولیت پر میگھن مارکل کا خیرمقدم کیا تھا۔مگر بعد میں میڈیا ان پر تنقید کرنے لگا اور میگھن مارکل کے حوالے سے مختلف افواہوں پر مبنی اسٹوریز بھی شائع کی گئیں۔گزشتہ ہفتے ایک اخبار نے میگھن مارکل کا ایک نجی خط بھی شائع کردیا تھا جو انہوں نے اپنے والد کو لکھتے ہوئے درخواست کی تھی ‘ جھوٹ بولنا بند کردو، میرے شوہر سے میرے تعلق کا استحصال مت کرو۔جاری کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں اور ان کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے۔جاری کلونی نے انٹرویو میں میگھن مارکل کی نجی زندگی سامنے لانے پر برہمی کا اظہار کیامیں بتا نہیں سکتا کہ ایک بیٹی کے باپ کو لکھے خط کو شائع کردینا کتنا اشتعال دلانے والا عمل ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…