’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد عامرخان کی ٹھکرائی ہوئی فلم میں واپسی

10  فروری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کو فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد ٹھکرائی ہوئی فلمیں دوبارہ یاد آنے لگی۔عامرخان نے گزشتہ برس ٹوئٹر پر فلم ’’مغل‘‘ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اوراس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کے ہدایت کار سبہاش کپور جنسی ہراسانی میں ملوث ہیں لہٰذا وہ کسی ایسے ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جوجنسی ہراسانی جیسے قبیح فعل میں مبتلا ہوں۔ عامر خان نے یہ

اعلان فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز سے قبل کیا تھا تاہم فلم کی ریلیز اور ناکامی کے بعد عامر خان اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد فلم ’’مغل‘‘ میں واپسی کرلی ہے تاہم عامرکی واپسی کے بعد فلم کے ہدایت کار سبہاش کپور کو تبدیل کردیا گیا ہے اورفلم پروڈیوسربھوشن کمار فلم کے لیے نئے ہدایت کار کی تلاش میں ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…