معروف بھارتی اداکارہ کی سیاست میں انٹری

6  فروری‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹی وی کے مشہور مزاحیہ شو ’’بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ میں انگوری بھابی کے نام سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ شلپا شندے نے بھی بھارتی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کی سب سے بڑی مخالف پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم اور طرن سنگھ چترا سے تفصیلی

ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر شلپا شندے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح سے مجھے ویلکم کیا وہ میرے لئے ایک اعزا ز اور خوشی کی بات ہے ،میں چاہتی ہوں کہ راہل گاندھی وزیر اعظم بنیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ پریانکا گاندھی بھی کانگریس میں متحرک کردار ادا کرتے ہوئے ذات پات کی سیاست نہیں کریں گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ معروف اداکارہ شلپا شندے شمالی ممبئی سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…