کینسر کی شکاربولی وڈ اداکارہ کی ایک بار پھر شوبز میں واپسی

4  فروری‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے گزشتہ برس 4 جولائی کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا اور اس جان لیوا مرض کا علاج بھی جاری ہے۔مگر علاج کے باعث پیش آنے والی مشکلات بھی انہیں کام پر واپسی سے روک نہیں سکیں۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں سونالی باندرے نے اپنی ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کیں جس میں وہ اپنی ونیٹی وین میں داخل ہورہی ہیں۔

انہوں نے لکھا ‘ طویل عرصے بعد سیٹ پر واپسی کا احساس زبردست ہے، تمام تر حالات کے باوجود واپسی سے مجھے مقصد کا احساس اور مطلب محسوس ہورہا ہے اور میں ایکشن میں آکر بہت شکرگزار ہوں۔کینسر کی شکار اداکارہ نے لکھا میرا نہیں خیال کہ الفاظ کے ذریعے اس احساس کا انصاف ہوسکتا ہے جو کام پر واپسی پر مجھے ہوا، ایک بار پھر کیمرے کا سامنا کرنا اور مختلف جذبات کا اظہار کرنا، یہ احساس اچھا ہے کہ میں کام کے لیے درکار جذبات ظاہر کررہی ہوں۔اداکارہ نے دوران علاج بھی متعدد سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنی حالت اور خیالات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔اپنی پوسٹس کے ذریعے سونالی باندرے نے جہاں اپنے مداحوں کو اپنے علاج اور بہتر ہوتی طبیعت سے متعلق مسلسل آگاہ کیا، وہیں وہ بعض مرتبہ مایوس بھی دکھائی دیں۔سونالی باندرے نے علاج کی غرض سے اپنے سر کے بال بھی کٹوائے تھے اور بالوں کو کٹوانے کے دوران وہ روتی ہوئی بھی نظر آئی تھیں۔دسمبر میں ان کی بھارت واپسی ہوئی تھی اور اس موقع پر ان کے شوہر گولڈی بہل نے بتایا تھا کہ اب سونالی باندرے کو علاج کے لیے امریکا جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، تاہم بیماری کی ممکنہ واپسی کے لیے وہ مسلسل چیک اپ کرواتی رہیں گی۔گولڈی بہل کے مطابق علاج کے لیے سونالی باندرے کی کیموتھراپی کی گئی اور اب انہیں مزید علاج کی ضرورت نہیں، تاہم وہ حفاظتی اقدامات کے تحت چیک اپ کرواتی رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…