سلمان خان کے والد نے تینوں بیٹوں کی تعلیمی قابلیت کا پول کھول دیا

10  جنوری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے تینوں بیٹے سلمان، ارباز اورسہیل امتحان پاس کرنے کیلئے لیک ہونیوالے پیپرز کا سہارا لیتے تھے۔ دبنگ اداکار سلمان خان دونوں بھائیوں ارباز، سہیل اور والد سلیم خان سمیت کپل شرما شو کے مہمان بنے جس میں سلیم خان نے بیٹوں کے لڑکپن کی شرارتیں خوب مزے لے لے کر بیان کیں۔سلیم خان نے کہا ہمارے گھر ایک آدمی آتا تھا جس کا نام گنیش تھا، جب بھی وہ آتاتھا میرے تینوں بیٹے اس کی بہت عزت کرتے تھے، گنیش آیا۔

اس کو چائے پلاؤ، اس کو بیٹھنے کیلئے سٹول دو، میں نے خود سے کہا کون ہے یہ جسے میرے گھر میں مجھ سے زیادہ عزت ملتی ہے اور جب میں نے گنیش کے متعلق پتہ لگایا تو معلوم ہوا جب بھی امتحان کے پیپرز لیک ہوتے تھے گنیش میرے بیٹوں کو وہ پیپر لا کر دیتا تھا۔سلمان خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ گنیش ہمارے لئے پیپرز لاتا تھا۔ سلیم خان کے انکشاف سے واضح ہوتا ہے کہ نہ صرف سلمان خان بلکہ ان کے دونوں بھائی بھی لیک ہوئے پیپر سے نقل کرکے امتحان میں پاس ہوتے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…