رشی کپور کی بیماری سے متعلق جاری قیاس آرائیاں ، بیٹی نے خاموشی توڑ دی

7  ‬‮نومبر‬‮  2018

ممبئی (آن لائن) بھارتی میڈیا میں رشی کپور کی بیماری سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر اْن کی بیٹی نے خاموشی توڑ دی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور ستمبر کے آخر میں خاموشی سے علاج کے لیے امریکا روانہ ہوئے اسی باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

بھارتی میڈیا میں دو ماہ سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اْن کی بیماری اب آخری اسٹیج تک پہنچ گئی۔قیاس آرائیوں یا مبینہ جھوٹی خبروں کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اداکار نے اپنی بیماری سے متعلق مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اہل خانہ کو بھی اس حوالے سے میڈیا کو کچھ بھی مطلع نہ کرنے کی تاکید کی۔گزشتہ ماہ 7 اکتوبر کو رشی کپور نے افواہوں کی تردید کرنے کے لیے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اْن کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہٹھن میں اپنے پرانے دوست انوپم کھیر کے ساتھ سیر و تفریح کررہا ہوں۔دوسری جانب رشی کپور کی صاحبزادی ردہما حال ہی میں بھارت سے امریکا پہنچیں جہاں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں والد کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑی۔ردہما کا کہنا تھا کہ ’والد کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ روٹین کے چیک اپ کی وجہ سے امریکا میں موجود ہیں‘۔ انہوں نے مداحوں کو بھی یقین دلایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں لیجنڈری اداکار بالکل صحت مند ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…