عامرخان نے فلموں میں اپنی کامیابی کا رازبتادیا

31  اکتوبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں کے لیے ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیتے لیکن جب فلم ہٹ ہوجاتی ہے تو منافع میں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔انٹرویو کے دوران اداکارعامر خان نے بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کاراز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہر فلم میں کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نیا تجربہ کرتے ہوئے کبھی بھی ڈرتے نہیں ہیں۔ عامرخان کا کہنا تھا کہ میں ناکام ہونے سے کبھی بھی گھبراتا نہیں ہوں بلکہ کوشش نہ کرنے سے گھبراتا ہوں ۔انہوں نے کہا بطور پروڈیوسر یہ

میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بات کا خیال رکھوں کہ فلم پر جتنا پیسہ لگایا گیا ہے وہ سب واپس آئے اس کے علاوہ فلم کی ٹیم کے ہرممبرکو پیسے ملیں، لہٰذا جب میری فلم ہٹ ہوجاتی ہے تومیں منافع میں سے اپنا حصہ وصول کرتا ہوں، یہ چیز مجھے ذمہ دار بناتی ہے اور یہی میری کامیابی کا راز بھی ہے۔واضح رہے کہ عامر خان فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ جیسے بڑے پروجیکٹ میں کام کررہے ہیں جس میں اداکارامیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں جب کہ فلم ’’ ٹھگ آف ہندوستان‘‘ 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…