سنی لیونی کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا

19  ستمبر‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے ساتھ دہلی میں مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا جس کی نقاب کشائی اداکارہ نے خود کی۔مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنا مجسمہ بنائے جانے پر بہت خوش ہوں، میرے مومی مجسمے کو موجودہ حالت میں

لانے کے لیے کئی افراد نے ایک عرصے تک بہت محنت کی، میں ان کی محنت کو سراہتی ہوں۔سنی لیونی نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس بہترین اعزاز کے لیے چْنا گیا۔مومی مجسمہ بنائے جانے پر سنی لیونی کے خاوند ڈینیئل ویبر نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے سنی لیونی کے مومی مجسمے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اسے شیئر بھی کیا۔رواں سال سنی لیونی کا موم سے بنا خصوصی مجسمہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ان کی خصوصی پیمائش پر تصاویر بھی کھینچی تھیں، جس کے بعد ان کا مجسمہ تیار کرنے کا کام شروع کیا گیا۔اپنے مومی مجسمے سے متعلق انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں اپنا مومی مجسمہ بنائے جانے کے لیے مادام تساؤ کی شکر گزار ہوں، میرا مومی مجسمہ بنایا جانا ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ مادام تساؤ کی ٹیم سے ملاقات ہوئی اور اسے منفرد اور یادگار بنانے کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو مجسمے کے طور پر دیکھنے کے لیے پْرجوش ہوں، مادام تساؤ دلکشی کی ایک قسم ہے اور میں اس اعزاز کو لے کر بہت خوش ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…