ورون دھون والد کے لئے درزی بن گئے

20  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اپنے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی خاطر درزی بن گئے۔فلم ’جڑواں‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد ورون دھون کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہونے لگا ہے جب کہ بڑے سے بڑا ہدایت کار انہیں اپنی فلم میں شامل کرنے کیلئے آفر لئے کھڑا ہے لیکن ورون فلم کے انتخاب کے معاملے میں کافی محتاط نظر آتے ہیں تاہم اب ان کی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ زوروشور سے جاری ہے جس میں وہ درزی کا کردار ادا کرتے نظرآءٰیں گے۔کردار میں ڈھل جانے والے ورون دھون نے فلم ’سوئی دھاگا‘ کے ذریعے سلائی کے فن کو ایسے سیکھا کہ وہ ایک

ماہر درزی کی طرح نظرآنے لگے اوراپنے اس فن کا مظاہرہ انہوں نے والد کی سالگرہ پرکیا۔ورون دھون نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے والد اور معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی سالگرہ کے موقع پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے والد کی سالگرہ کو یادگار اور منفرد بنانے کے لئے اپنے ہاتھ سے سی ہوئی شرٹ بنا کر انہیں تحفے میں دی جوکہ تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد تیار کی گئی۔ورون دھون نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاپا دیکھو آپ کا بیٹا سوئی دھاگے میں ماہر ہو گیا ہے اور یہ شرٹ میری طرف سے والد کو بڑی محنت کا چھوٹا سا تحفہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…