ابھی شادی کی عمرنہیں : جسٹن بیبر کا منگنی کے بعد جلد شادی نہ کرنے کا اعلان

19  اگست‬‮  2018

اوٹاوا (شوبزڈیسک)نوجوان کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو 21 سالہ امریکی ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔تاہم انہوں نے اپنے مداحوں اور لوگوں کو اس وقت سب سے زیادہ حیران کیا جب کہ منگنی کے کچھ دن بعد ہی انہوں نے جلد سے جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔خبریں تھیں کہ 24 سالہ جسٹن بیبر جلد ہی امریکی ماڈل سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ آئندہ ایک سے 2 ماہ میں وہ شادی کا اعلان کریں گے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں احساس ہوچکا ہے کہ ابھی وہ کم عمر ہیں، اس لیے انہیں شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔پیپلز میگزین نے جسٹن بیبر کے قریبی ذرائع سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلوکار اور ماڈل نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کردیا۔ذرائع کے مطابق اگرچہ جوڑا طویل عرصے تک منگنی شدہ جوڑے کی صورت میں نہیں رہنا چاہتا، تاہم انہیں شادی کی بھی اتنی جلدی نہیں ہے۔گلوکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جوڑا شادی کرنے میں اتنے تاخیر نہیں کرے گا، تاہم اب دونوں نے فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ ملتوی کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے نے فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ اپنی کم عمری کی وجہ سے کیا ہے، تاہم امکان ہے کہ آئندہ ایک سے 2 سال کے اندر جوڑا شادی کے حوالے سے اعلان کرے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 24 سالہ جسٹن بیبر 21 سالہ منگیتر ہیلی ہالڈ وین سے کب تک شادی کرتے ہیں۔اگرچہ جوڑے نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کرلیا ہے، تاہم دونوں کو مسلسل ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ساتھ ہی جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین اپنے سوشل اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…