کس کو فلم میں شامل کرنا ہے کس کو نہیں‘ میں نے فلم میکر کو کچھ نہیں کہا :سنجے دت

25  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے سابقہ بیویوں رچا شرما اور ریہا کو فلم ’سنجو‘ میں شامل نہ کرنے پر خاموشی توڑ دی۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے شہرت پانے والے اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ نے بھارت بھر میں ریکارڈ کمائی کرکے متعدد اعزاز حاصل کیے لیکن فلم میں سنجے دت سے جڑی اہم باتوں کو فراموش کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

سنجے کی بیٹی تریشالا دت بھی اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کے اور اپنی والدہ یعنی سنجے دت کی پہلی بیوی کا تذکرہ نہ ہونے پر خوش دکھائی نہیں دیں تاہم سنجے دت نے اپنی بیویوں سے متعلق جاری خبروں پر لب کشائی کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ جب فلم کی کہانی لکھی جارہی تھی تو میں نے فلم میکر سے اپنی زندگی سے جڑی متعدد خواتین سے متعلق معلومات انہیں فراہم کیں لیکن میں نے انہیں یہ نہیں کہا کہ کس کو فلم میں شامل کرنا ہے اور کس کو نہیں۔سنجے دت نے مزید انکشاف کیا کہ معلومات دیتے وقت میں نے فلم میکرز کو اپنی سابقہ بیویوں رچا شرما اور ریہا سمیت دیگر خواتین کو فلم میں شامل نہ کرنے سے متعلق کچھ نہیں پوچھا بلکہ فلم میکرز نے خود ہی میری زندگی کے اہم پہلوؤں کو فلم میں شامل کرنے کا انتخاب کیا اور ممکن ہے کہ فلم میکرز نے فلم کے دورانیے کو مد نظر رکھتے ہوئے شاید کچھ کرداروں کو فلم سے باہر کردیا ہو۔واضح رہے کہ سنجے دت کی پہلی شادی ریچا شرما سے ہوئی جن سے ان کی ایک ہی بیٹی تریشالا دت ہیں اوران کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں تاہم سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ان دونوں شادیوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا بلکہ صرف ان کی تیسری بیوی منیاتا دت کو دکھایا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…