سنی لیون کو اپنا اصلی نام ’’کرن جیت کور‘‘بتانا مہنگا پڑگیا

14  جولائی  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو بائیو گرافی پر مبنی ویب سیریز میں اپنا اصلی نام ’’کرن جیت کور‘‘ بتانا مہنگا پڑگیا۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں جب کہ گزشہ ہفتے ہی ان کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز ’’کرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون)‘‘

کا ٹریلر جاری کیا گیا لیکن ان کی ویب سیریز آنے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی کیوں کہ بھارتی سکھوں نے ویب سیریز میں سنی لیون کا اصلی نام ’’کرن جیت کور‘‘ استعمال کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنما نے سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی لیون نے اپنا نام ’’کرن جیت کور‘‘ سے تبدیل کرکے سنی لیون رکھ لیا اب انہیں اپنے نام کے ساتھ ’’کور‘‘ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے جب کہ ان کے اس عمل سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس پر ہم حکومت سے شکایت کریں گے۔بھارتی شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعتراض کے حوالے سے فلم ساز اور سنی لیون کا فی الحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے ادیتیا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’’کرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون)‘‘ میں اداکارہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کوئی اداکارہ بائیو گرافی میں خود ہی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…