سونالی باندرے کینسر کے علاج کے دوران بال کٹواتے ہوئے رو پڑیں

11  جولائی  2018

نیویارک (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے رواں ماہ 4 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہائی گریڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اگرچہ اداکارہ نے یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کا کینسر جسم کے کس حصے سے شروع ہوکر کہاں تک پہنچ چکا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی گریڈ کینسر کا مطلب یہ ہے کہ اداکارہ کا کینسر ایک سے دوسری جگہ پھیل چکا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ امریکی شہر نیویارک کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سونالی باندرے نے بتایا تھا کہ انہیں کینسر کا پتہ اس وقت چلا، جب انہوں نے جسم میں درد کی شکایت کے بعد اپنے ٹیسٹ کروائے۔اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان لوگوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔43 سالہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں چھوٹے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا پر سونالی باندرے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ کو بال کٹوانے کے دوران جذباتی انداز میں روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔کینسر کے علاج کے دوران لوگوں کو اپنے بال منڈوانے پڑتے ہیں، جب کہ بعض اوقات اس مرض کی وجہ سے انسان کے جسم کے بال خود ہی جھڑ جاتے ہیں۔سونالی باندرے سے قبل اداکارہ منیشا کوئرالا بھی کینسر میں مبتلا ہوئی تھیں، انہوں نے بھی دوران علاج اپنے سر کے بال منڈوائے تھے۔علاوہ ازیں اداکار عرفان خان بھی نیورو اینڈوکرائن نامی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، وہ بھی علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…