فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ایک کامیاب سین کو دوبارہ ریلیز کر دیا گیا

23  جون‬‮  2018

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ کی کامیاب فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ایک کامیاب سین کو دوبارہ ریلیز کر دیا گیا ، سنجے دت کی جگہ ’سنجو‘ جلوہ گر ہوئے۔ فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور منا بھائی کے کامیاب سین میں سنجے دت کی جگہ نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس 15 سال قبل ریلیز ہوئی تھی۔

جس میں سنجے دت کے کام کو خوب سراہا گیا تھا۔اب سنجے دت کی زندگی پر ریلیز ہونے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور دوبارہ منا بھائی کے کردار کی یادیں تازہ کرتے نظر آئیں گے۔فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے منا بھائی کے یادگار سین کو رنبیر کپور کے ساتھ تبدیل کرکے دوبارہ ریلیز کیا، جس میں یہ پہچاننا بیحد مشکل ہورہا ہے کہ اس سین میں رنبیر کپور ہیں یا خود سنجے دت ہی موجود ہیں۔خیال رہے کہ اداکار رنبیر کپور اپنے ایک انٹرویو میں بھی بتا چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی سنجے دت کو بیحد پسند کیا جبکہ ان کے کمرے میں سنجے دت کا ایک پوسٹر بھی موجود رہا۔سنجو میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے کے لیے عامر خان اور رنویر سنگھ کا نام بھی سامنے آیا تاہم آخر میں انتخاب رنبیر کپور کا کیا گیا۔اس حوالے سے بھی رنبیر کپور نے کہا کہ وہ بیحد خوش ہیں کہ انہیں سنجے دت بننے کی آفر موصول ہوئی۔فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کے علاوہ منیشا کوئرالا، دیا مرزا، انوشکا شرما، بومن ایرانی، سونم کپور، پریش راول اور وکی کوشل کام کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…