بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پر بختاور بھٹو کافلم کی ٹیم کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان

23  جون‬‮  2018

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فلم کی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روزاداکارہ مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے محترمہ بے نظیربھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد یہ خبر محض چند گھنٹوں میں پورے میڈیا پرچھاگئی تھی۔

مہوش حیات کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے فیصلے کو سراہا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ مہوش حیات شہید بے نظیربھٹو کی تصویر پیش کرنے کیلئے بالکل صحیح اداکارہ ہیں ۔تاہم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کو مہوش حیات اورفلم کی ٹیم کا یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اورانہوں نے ٹوئٹر پر سخت الفاظ میں اپنی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھایا ۔بختاوربھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم کے حوالے سے ان کے وارث اوربچوں سے کسی قسم کی رضامندی نہیں لی گئی، یہ ہمارے لیے بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے اورہم اس کیخلاف ایکشن لیں گے۔بختاوربھٹو کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ انکی والدہ محترمہ کی زندگی پربننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے آپ کے خاندان کی اجازت اوردعاؤں کے بغیر آگے نہیں بڑھایا جائیگا، مجھے یقین ہے ہماری ٹیم پراجیکٹ کومزید آگے بڑھانے سے پہلے آپ سے رابطہ ضرور کریگی اس کے ساتھ ہی مہوش حیات نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ایک فلم سے ہٹ کر بطور اداکارہ میں اپنی آئیڈیل (بے نظیر بھٹو) کے بارے میں تحقیق کررہی ہوں، میں ایک دن آپ سے ملنا چاہوں گی تاکہ ان کے بارے میں مزید جان سکوں۔واضح رہے کہ بے نظیربھٹوکی زندگی پر بننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…