شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان نے 18 سال کی ہوتے ہی چھکا دے مارا

3  جون‬‮  2018

ممبئی (این این آئی) مشہور شخصیات کے بچے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ وہ اپنے والدین کو ملنے والی اور شہرت اور دولت سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ’’پاپارازی‘‘ فوٹوگرافرز کی ’فیورٹ‘ لڑکی ہیں جن کی تصاویر کھینچنے کیلئے وہ ہمیشہ منڈلاتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ 18 سال کی ہوئی ہیں۔

اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی اس انتظار میں تھیں کہ کب انہیں قانونی حقوق حاصل ہوں اور وہ بھی ’’چھکا‘‘ ماریں۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سہانا خان انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے والد شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے نوجوان کھلاڑی پر مر مٹی ہیں۔ اب یہ خوش قسمت کرکٹر آخر کون ہے؟آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچوں کے بعد سہانا خان اور مذکورہ کرکٹر کو اکثر ایک دوسرے کیساتھ گفتگو کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ یقیناًدونوں کی ملاقات آئی پی ایل 2018ء میں ہی ہوئی ہے اور یہ کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ دائیں ہاتھ کے بلے باز ’’شوب مان گل‘‘ ہیں جنہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے بہت سے مداح بنا لئے ہیں۔دونوں کو میچوں کے بعد اکیلے میں اکٹھے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم اس حوالے سے دونوں جانب سے ہی کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں ہے لیکن دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ تو پک رہا ہے کیونکہ سہانا خان کو اس سے پہلے کسی کیساتھ ایسے گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…