میری نظر میں رنبیر سے زیادہ بہتر اور کوئی اداکار نہیں‘کرینہ کپور

29  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جو ان دنوں اپنی فلم ’’براہمسترا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں ان کی آنے والی بائیوگرافی فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔’’سنجو‘‘ میں رنبیر کپور اداکار سنجے دت کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس میں دیا مرزا ان کی اہلیہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔اس فلم میں انوشکا شرما اور منیشا کوئرالہ سمیت دیگر کئی اداکارائیں بھی جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

’سنجو‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر رواں ماہ 24 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک 3 کروڑ 68 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ پہلے ٹیزر کے آتے ہی لوگوں نے رنبیر کپور کی اداکاری کی تعریفیں کرنا شروع کردی تھیں۔’سنجو‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر اپنے کزن رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے بولی وڈ کے بے بو کرینہ کپور نے انہیں سب سے بہترین اداکار قرار دے دیا۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق دارالحکومت میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کی جگہ کوئی اور اداکار اتنے بہترین انداز میں کام کرسکتا۔چھوٹے خان سیف علی خان کی اہلیہ نے اپنے کزن کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا کہ ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے کے لیے رنبیر کپور سے بہتر کوئی اور اداکار کردار ادا نہیں کرپاتا۔کرینہ کپور اس سے قبل بھی رنبیر کپور کی اداکاری کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔اگرچہ دونوں اداکار کزن ہیں، تاہم انہوں نے آج تک ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔کرینہ کپور کی خواہش ہے کہ اگر انہیں اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں ملتا تو کم سے کم انہیں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ضرور ملے۔تاہم تاحال ان دونوں کے اکٹھے کام کرنے کے حوالے سے کوئی امکانات دکھائی نہیں دیتے۔خیال رہے کہ ’سنجو‘ کو رواں برس 29 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…